چنڈی گڑھ، 14؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی سے استعفی دینے والے نوجوت سنگھ سدھو کے کانگریس کے ساتھ تعلقات کو لے کر اب بھی تذبذب برقرار ہے۔ویسے دونوں فریقوں کی جانب سے منسلک ذرائع کے مطابق اس کے بارے میں کوئی اعلان جلد ہی ہو سکتا ہے۔اس وقت دہلی میں موجود سدھو کی حال ہی میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات ہوئی ہے۔معلومات کے مطابق کرکٹر سے سیاستداں بنے سدھو کے ساتھ بات چیت کے معاملے کو الیکشن پالیسی ساز پرشانت کشور کی قیادت والی ٹیم دیکھ رہی ہے۔ پرشانت اتر پردیش اور پنجاب میں انتخابی حکمت عملی تیار کرنے میں کانگریس پارٹی کی مدد کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق معاملے میں واحد رکاوٹ یہ ہے کہ سدھو حال ہی میں قائم آوازپنجاب کے اگلے سال کے آغاز میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے کانگریس میں ضم کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں،وہ صرف انتخابات تک مکمل اتحاد چاہتے ہیں۔دوسری طرف پنجاب کانگریس کے سربراہ اور پارٹی کی جانب سے ممکنہ وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ چاہتے ہیں کہ سدھو پارٹی میں شمولیت اختیارکریں۔ذرائع بتاتے ہیں کہ دراصل کیپٹن اس صورت حال کو ٹالنا چاہتے ہیں جوانتخابات قریب ہونے کی صورت میں نئے ساتھی، کسی دوسری پارٹی (عام آدمی پارٹی)کے ساتھ اتحاد نہ کر لے،جولائی میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد سے سدھو کی ’’آپ‘‘سے طویل بات چیت کا دور چلا ہے اور اسے وہ اپنی سابق پارٹی، بی جے پی کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے تھے۔